شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ریاض (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔سابق کپتان اور قومی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نیاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔ یہی تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں۔ یہ خوشی کی خبر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا تھا۔

تعارف: newseditor