آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2018-19ء کیلئے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس فہرست میں شامل کر لیا، آل رائونڈر ٹوڈ ایسٹل پہلی بار کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جیمز نیشم اور نیل بروم کو فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ سلیکٹر گیون لارسن نے گزشتہ ایک برس کے دوران تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس سے نوازا گیا ہے، ٹوڈ ایسٹل بہترین سپنر ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ رواں برس شیڈول ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے اسلئے میرے خیال میں وہ کنٹریکٹ کے حقدار تھے، نئے کنٹریکٹ کا اطلاق یکم اگست 2018ء سے ہو گا۔سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ایڈم ملن، کولن منرو، ہنری نیکولز، جیت راول، مچل سینٹنر، ا?ئش سودھی، ٹم سائوتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر، بی جے واٹلنگ، کین ولیمسن اور جارج وورکر پر مشتمل ہے۔