پاکستان نیوی ہاکی ٹیم کے لئے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے ٹرائلز 27 جون کو ہونگے

پاکستان نیوی ہاکی ٹیم میں شمولیت کے لئے اوپن ہاکی ٹرائلز شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی ہونگے
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن رینکنگ کی صف اول کی ٹیموں میں شامل پاکستان نیوی نے پاکستان نیوی ہاکی ٹیم کے لئے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان نیوی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 27 جون 2022ء کو صبح 10 بجے اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہونگے۔ دوروزہ ٹرائلز کے بعد باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاکستان نیوی ہاکی ٹیم کے لئے منتخب کیا جائیگا۔

 

ٹرائلز میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی عمر کی حد 17 تا 22 سال متعین کی گئی ہے جبکہ تعلیمی اہلیت کی کوئی حد متعین نہیں کی گئی۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہاں کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اصل دستاویزات جن سے عمر اور تعلیم کی شناخت ہوسکے بمعہ دو عدد تصاویر کلر اور وائٹس شرٹس کے ہمراہ 27 جون کو صبح 10 بجے مقام ٹرائلز اولمپین شہناز شیخ آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی رپورٹ کریں۔

error: Content is protected !!