پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن کو بوگس قرار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)اولمپئین دانش کلیم نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حالیہ الیکشن بوگس ہیں ۔الیکشن میں منظور نظر لوگوں کو نوازا گیا ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہاکی اسی ڈگر پر رہی تو اسے تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ساہیوال کے الیکشن کے حوالے سے بھی پی ایچ ایف کو درخواست دے چکا ہوں ۔الیکشن سے قبل جعلی کلبوںکو رجسٹرڈ کرایا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے بغیر ہی الیکشن کروا دئیے گئے۔14 ڈسٹرکٹ آج بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں ۔اتنی بڑی تعداد میں شکایات اس بات کی غمازی ہے کہ الیکشن بوگس ہوئے ۔چیف الیکشن کمشنر چوہدری محمد ریاض نے الیکشن سیل بنایا لیکن فعال نہ کیا ۔چیف الیکشن کمیشن کے قائم کردہ سیل میں ہم نے درخواستیں جمع کروائیں لیکن کوئی جواب نہ ملا۔شہباز سینئر پچھلے اڑھائی سال سے بہاولنگر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔پی ایچ ایف صدر اور سیکرٹری نے اپنے عزیز و اقارب کو پی ایچ ایف میں نوازا ۔پی ایچ ایف میں دوہرا معیار اپنایا جا رہا ہے۔اگر اب بھی ہماری بات نہ سنی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا ۔اگلا احتجاج کراچی یا لاہور نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ بوگس الیکشن کا نوٹس لیں۔میں تنہا نہیں میرے ساتھ بلوچستان ، سندھ سمیت پورے پاکستان سے لوگ ہیں ۔دانش کلیم نے کہاکہ عہدے کے لئے نہیں ہاکی کی خاطر جنگ لڑ رہا ہوں۔
ثناءاللہ خان

تعارف: newseditor