پشاورسپورٹس کمپلیکس کے ہاسٹل کے کمروں کو واگزار کرانے کا مطالبہ

 

پشاورسپورٹس کمپلیکس کے ہاسٹل کے کمروں کو واگزار کرانے کا مطالبہ

عرصہ دراز سے مقیم افراد بجلی، گیس استعمال کے باوجود ادائیگی بھی نہیں کرتے، حالانکہ انہیں ہاؤس الاؤنس ملتا ہے، رپورٹ

پشاور.. کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح انہوں نے دیگر ڈیپارٹمنٹ کے اعلی عہدوں پر تعینات افراد سے محکمے کی گاڑیاں واگزار کرائی ہیں

اسی طرح اپنے ہی محکمے کے ہاسٹل میں وی آئی پی کمروں پر عرصہ دراز سے قابض مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں سے کرایہ کی مد میں واجب الادہ رقم وصول کی جائے کیونکہ کئی سالوں سے ان کمروں پر مختلف ڈیپارٹمنٹس کے لوگ قابض ہیں اور نہ تو سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو کرائے کی مد میں ادائیگی کرتے ہیں

 

اور انہوں نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو مال مفت سمجھ رکھا ہے اوربجلی، گیس کی سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں حالانکہ یہی لوگ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے ہاؤس رینٹ کی مد میں لاکھوں روپے بھی وصول کرتے ہیں.کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد محمود سے بلالحاظ انکوائری کرانے اور متعلقہ لوگوں سے وصولی کرنے کا بھی مطالبہ کی ہے

تاکہ عوامی ٹیکسوں کے بنے ہاسٹل کو صرف کھلاڑیوں تک ہی محدود رکھا جاسکے.

 

 

 

error: Content is protected !!