پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور میں منعقدہ خواجہ سراء سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ،ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس اولین فیسٹول میں پشاور،نوشہرہ ،مردان اور کوئٹہ سے سراؤں نے کرکٹ ،فٹ بال،بیڈمنٹن،رسہ کشی،اتھلیٹکس،میوزیکل چیئر ،بوری ریس اور آرچری کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے خواجہ سراؤں میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ کے زیر اہتمام ڈاکٹر نعمان کے فنڈزسے منعقدہ اپنی نوعیت کے پہلے خواجہ سراء سپورٹس فیسٹول میں کھیلے جانیوالے کرکٹ کے مقابلوں میں فرزانہ الیون نے کوئٹہ سے خصوصی طور پر شرکت کرنیوالی خواجہ سراء کومل الیون کو ایک سخت میچ میں دو وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی،میچ کے آغازمیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کومل الیون نے مقرررہ ہدف میں 20رنز بنائے جسمیں مسکان کے دو چھکے اور ایک چھوکا شامل تھا ،فرزانہ الیون کی طرف سے پارو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں فرزانہ الیون نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ ہدف2.5 اوورزمیں پوراکیا،پارونے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں اور چوکو ں کی بارش کردی، جبکہ آرزوالیون اور فرزانہ الیون کے مابین کھیلے جانیوالے فٹ بال کے میچ میں دونوں جانب خواجہ سراؤں نے بہترین مہارت سے کھیلی اور کھیل کے آخری لمحات تک میچ برابر رہاجسکے بعد پینلٹی ککس سے فیصلہ کیا گیا جسمیں فرزانہ الیون نے 4-3گول سے میچ جیت لیا،فرزانہ الیون کی جانب سے گل پانڑا،پارواور خوبصورت جبکہ آرزو الیون کی طرف سے خوشبو اور چٹکی نے گول کئے ،آرچری کے مقابلے میں آرزوکی ٹیم نے خوشبو کی ٹیم کو 41پوائنٹ سے ہرایا،جبکہ خوشبوکی ٹیم کے پوائنٹس 26رہا۔بیڈمنٹن کے مقابلوں میں گل پانڑاکی ٹیم نے چٹکی پر مشتمل ٹیم کو 10-8سے شکست دی،جس میں گل پانڑااور پاروکی جوڑی نے چٹکی اور خوشبو کو ہرایا۔اسی طرح بوری ریس میں پارو نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گل پانڑانے دوسری اور خوشبو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،رسہ کشی کے مقابلوں میں مسکان الیون نے کامیابی حاصل کی،انہوں نے رخسار کی ٹیم کوایک ہی جھٹکے میں کھنچ کربری طرح شکست دی اور اسی طرح انہوں نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،اتھلیٹیکس کے 100میٹر کے دوڑ میں خوشبونے گولڈ میڈل اپنے نام کیاجبکہ آرزونے دوسری اور پارونے تیسری پوزیشن پانے میں کامیاب ہوئیں،میوزیکل چیئرکے ایونٹ میں 13خواجہ سراؤں نے حصہ لیا،جس میں مسکان نے ٹائٹل اپنے نام کرلی،آخر میں ڈی جی پورٹس جنید خان ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا ،ڈائریکٹر نعمت اﷲ مروت،ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین ،ڈاکٹر نعمان ،وسیم اکرم ،سجاد بنگش ،ضلعی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناخان آفریدی اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے نمایاں پوزیشن لینے والے خواجہ سراؤں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی جی سپورٹس جنیدخان نے جمشید بلوچ کی اس کاوش کو بے حد سراہتے ہوئے اسے ایک اچھااقدام قراردیدیا،انکاکہناتھاکہ یہ پہلاموقع ہے کہ خواجہ سراء برادری کو بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرکے انکی حوصلہ آفزائی کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کوئٹہ سے خسوصی طور پر اس فیسٹول میں حصہ لینے والی خواجہ سراء کومل نے جمشید بلوچ کو خراج تحسین پیش کیاکہ کوئی تو جو اس نفسانفسی کے دور میں ہمارے لئے ایک اچھا ایونٹ منعقدکرکے ہمیں بھی خوشی کیلئے چند لمحے مہیاکئے اور ہمارے چہروں پر بھی مسکراہٹیں لانے کی کوشش ہے ہماری پوری خواجہ سراء برادری جمشید بلوچ کے ان کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔اس موقع پر شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے بھی صوبائی سپورٹس بورضلعی انتظامیہ اورخصوصی طور پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کا شکریہ اداکیا ۔