ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے پاکستان تائیکوانڈو ٹیم باکو روانہ ہوگئی

 

 

کراچی۔ آذربائیجان کے شہرباکو میں کھیلی جانے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ (G-14) میں شرکت کیلئے پاکستان تائیکوانڈو ٹیم نجی ائرلائن کے ذریعے باکو روانہ ہوگئی

 

ایونٹ 29 مئی سے 4 جون تک کرسٹل ہال باکو میں منعقدہوگا جس میں مختلف ممالک کے1200 کے قریب ایتھلیٹس حصہ لیں گے

 

قومی اسکواڈ میں ساوتھ ایشین گیمزکے گولڈمیڈلسٹ -58 کیٹیگری کے ہارون خان،+87حمزہ عمر سعید،-54 شاہ زیب اور -68ارباز خان شامل ہیں عمر سعید ہیڈآف ٹیم،یوسف کرامی ٹیم کے کوچ، اشفاق احمد مینیجر اور فیصل بٹ ٹرینر ہیں روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں آفیشل کٹس تقسیم کرتے ہوئے

 

چیئرمین ہائی ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستان میں تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کھلاڑیوں کو مزید گروم کیا جائے تو یقینا ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان کا پرچم سربلند کرسکتے ہیں کسی بھی فائٹ کو آسان نہیں لیں

 

اور میڈلزجیت کرقوم کوخوشخبری دیں ایچ ای سی تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں میں نئے ٹیلنٹ کی دریافت کیلئے اپنا کردار اداکرتا رہے گا پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ کاکہنا تھا

کہ ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں نے رواں ماہ ایران میں 17 دن کی ٹریننگ حاصل کی ہے ہمارے کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر مکمل فٹ ہیں

 

اوروہ اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر سی ای او عمر سعید اور سیکریٹری پاکستان یونیورسٹیز اسپورٹس بورڈ جاوید میمن سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!