ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا رواں سیزن میں ایک رن فرنچائز کو 10 ہزار ڈالر کا پڑا۔راجستھان رائلز نے بین اسٹوکس کی خدمات موجودہ سیزن کیلیے 1.96 ملین ڈالر کے عوض حاصل کیں، بین اسٹوکس نے 13میچز میں مجموعی طور پر 196رنز بنائے۔یاد رہے کہ بین اسٹوکس گزشتہ برس لندن میں مے خانے کے باہر مارپیٹ کے واقعے میں ملوث ہونے کی وجہ سے کئی ماہ تک کرکٹ میدانوں سے دور رہے تھے، جس کے سبب ان پر خاصا دباؤ بھی رہا، لیکن انھیں گزشتہ برس آئی پی ایل کے سب سے کامیاب پلیئر کا ایوارڈ ملا تھا۔