بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئین شپ میں مردوں ٹائٹل پنجاب اور خواتین کا سندھ نے جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئین شپ میں مردوں ٹائٹل پنجاب اور خواتین کا سندھ نے جیت لیا ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر ایس ایم انعام الحق مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، ریجنل سپورٹس کوآرڈینیٹر سٹی سکول اصغر انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی محمد واصف،گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد اور پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طاہر حمید
کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی گئی بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئین شپ میں
مردوں کے ایونٹ میں پنجاب نے کامیابی حاصل کی جبکہ سندھ اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

مردوں کے فائنل میچ میں پنجاب نے سندھ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 26-24 گول سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ خواتین کے فائنل میں سندھ نے پنجاب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 15-13 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھیں۔

error: Content is protected !!