کرکٹ میچوں میں ٹاس کرانے یا نہ کرانے پر غور شروع


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کو دلچسپ بنانے کے لئے نئے قوانین پر غور شروع کر دیا ہے ۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 28 اور 29 مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہو گا جس میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کے لئے نئی پلئینگ کنڈیشنز پر غور کیا جائے گا۔ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا آغاز ورلڈ کپ 2019 کے بعد ہو گا جس میں 9 ٹیمیں شریک ہوں گی ، فائنل 2021 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔چمپئن شپ کے دوران ٹاس نہ کرانے کی تجویز زیر غور ہے، اس حوالے سے قوانین بنائے جائیں گے۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ میزبان بورڈ کرے گا جبکہ میچ میں استعمال ہونے والی گیند کا انتخاب بھی مہمان ٹیم کے کرنے کی تجویز ہے۔پچ خراب قرار دینے کی صورت میں مہمان ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔فائنل ڈرا ہونے کی صورت میں لیگ میں ٹاپ ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز ہے۔

error: Content is protected !!