اینڈی مرے ومبلڈن اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کھیلیں گے


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے رواں سال جون میں ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 11 سے 17 جون تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا اور یہ ان کا سرجری کے بعد پہلا ایونٹ ہو گا، 30 سالہ برطانوی کھلاڑی نے آخری مرتبہ 2015ء میں ہالینڈ میں ٹورنامنٹ کھیلا تھا۔ اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں یہ ایونٹ میرے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا، میں نے اس ٹورنامنٹ کے بارے بہت کچھ سنا ہوا ہے، امید ہے کہ کورٹ بھی اچھی ہو گی۔ یاد رہے کہ مرے کو تین گرینڈ سلام اوپن ٹائٹلز اور دو مرتبہ اولمپکس گیمز میں طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تعارف: newseditor