عامر کو کئی طرح کے ٹیکنیکل ایشوز کا سامنا ہے:باؤلنگ کوچ

لندن( سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سوئنگ بحال کرانے پر نگاہیں مرکوز کردی ہیں جن کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کو باؤ لنگ کے دوران کئی طرح کے ٹیکنیکل ایشوز کا سامنا ہے جن کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو حریف بیٹسمینوں کے آگے باؤ لنگ کرنا چاہئے جیسے کہ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کی تھی لیکن ان کیگیندیں کافی پیچھے گر رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی بال کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔قومی باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اگر محمد عامر کی باؤلنگ کا چارٹ دیکھا جائے تو ان کی گیندیں کافی پیچھے گر رہی ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہئے کہ انگلش بیٹسمین ان کی سامنے گرنے والی گیندوں پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کریں،اس وقت انگلینڈ میں کرکٹ سیزن شروع ہورہا ہے اور پچز تازہ ہوں گی ،ایسی پچز پر وہی باؤلرز کامیاب رہتے ہیں جو بلے بازوں کو ڈرائیو کھلاتے ہیں۔

تعارف: newseditor