پاک افغان فینز جھگڑے سے اجتناب کریں ۔عمر گل

|

مصنف کے بارے میں

رپورٹ ۰۰۰عبدالرحمان رضا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ عمر گل نے پاک افغان فینز سے اپیل کی ھے کہ سات ستمبر کو شارجہ میں ھونے والے میچ میں گراونڈ کے باہر یا اسٹیدیم کے اندر جھگڑے سے اجتناب کریں۔
آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ٹریننگ سیشن سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ باولر عمر گل نے دونوں ٹیموں کے شائقین سے گزارش کی کھیل کو کھیل سمجھیں ۔دونوں مسلم برادر ممالک ھیں اور اچھے ہمسائے ھیں ۔ماضی میں بھی میڈیا پر پاک افغان کرکٹ فینز کے درمیان جھگڑے اور تلخ کلامی کی خبر یں آ چکی ھیں ۔

عمر گل نی مزید کہا دونوں ممالک کے فینز کو کھیل انجوائے کرنا چائیے ۔شارجہ میں دونوں ممالک کی ایک بڑی کمیونٹی موجود ھے ۔سُننے میں یہ آیا ھے کہ پاک افغان میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ھو چکے ھیں جو کہ فینز سے کرکٹ سے محبت جھلک رہی ھے ۔
راشد خان پاکستان میں بہت مقبول ھیں جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ھے ۔میں اپیل اور امید کروں گا۔ شارجہ اسٹیدیم میں کوئئ ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

error: Content is protected !!