کٹھمنڈو(سپورٹس لنک رپورٹ)ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کے خواہاں مہم جوؤں کیلئے خوشخبری، انہیں بیس کیمپ میں گرما گرم کافی، دارچینی کی خوشبو والی تازہ بیکری کی اشیا ملیں گی، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کے علاوہ انہیں تازہ سلاد بھی ملے گا، وائی فائی، انسٹاگرام اور دیگر سہولتیں میں میسر ہونگی، نہانے کیلئے گرم پانی بھی ملے گا۔ مقامی ٹور آپریٹر کمپنی کے مطابق کوہ پیماؤں کو آئندہ بھاری سامان اور ڈبہ پیک خوراک اٹھانے کی ضرورت نہیں ہو گی، وہ صرف یہ پوچھیں گے کہ وائی فائی کہاں ہے، گرم پانی کہاں ہے؟ رواں سیزن میں مہم جوؤں کے ابتدائی سفر کیلئے 2500یاک مخصوص کئے گئے ہیں، قیام کیلئے قالین والے خیمے نصب کئے گئے ہیں، شمسی توانائی سے پانی گرم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، روزانہ تازہ سامان کی فراہمی کیلئے ہیلی کاپٹروں کی مدد لی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ روزانہ 1500سے زائد افراد کیلئے کھانے پینے کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں مہم جوؤں کوفوری واپس بھیجا جا سکتا ہے۔