رونالڈو کے جڑواں بچوں کی سالگرہ، فٹبالر نے خوبصورت تصویر شیئر کردی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے جڑواں بچوں کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے جڑواں بچوں، بیٹی ایوا ماریا اور بیٹے میٹیو کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں جڑواں بہن بھائی کالے اور پیلے رنگ کے میچنگ کے کپڑے پہنے ہوئے بہت ہی خوش نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے بچوں کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے  پرتگالی زبان میں لکھا کہ’سالگرہ مبارک ہو، میرے پیارو۔‘

کرسٹیانو رونالڈو نےاپنے بچوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کے والد کو آپ پر بہت فخر ہے، ان خوبصورت مسکراہٹوں کے ساتھ ہمیشہ خوش رہیں۔‘

فٹبالر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ننھے بچوں کو سالگرہ کی مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ فٹبال کی مشہور فرینچائز مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ، ماڈل جارجینا روڈ ریگز کے ہاں 2017 میں جڑواں بچوں، بیٹی ایوا ماریا اور بیٹے میٹیو کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!