وسیم اکرم ٹیسٹ سے ٹاس ختم کرنے کیخلاف خلاف

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے بھی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی اس تجویز کو مسترد کردیا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں ٹاس ختم کرکے مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ یا بیٹنگ کا اختیار دیا جائے۔وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں یہ روایتی چیزیں ہیں اور یہی کرکٹ کی اصل روح ہے اس لیے ٹاس کو ختم کرنا سمجھ سے بالاتر ہوگا، ٹاس ہی سے کرکٹ کی اصل دلچسپی دیکھنے میں آتی ہے۔دریں اثناء پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد مجھے یقین نہیں تھا کہ میں دوبارہ پاکستان کے لیے کھیل سکوں گا۔انگلینڈ میں کئی سال بعد بھی اس اسکینڈل کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اور محمد عامر کی وجہ شہرت آج بھی یہی اسکینڈل ہے۔حیران کن طور پر پاکستانی ٹیم انتظامیہ اس حساس معاملے پر محمد عامر کو انٹرویو کی اجازت دے رہی ہے۔ برطانیہ کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا لیکن میں اپنے اہل خانہ اور وکلاء کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مجھے سپورٹ کیا اور میرے ساتھ کھڑے رہے۔محمد عامر کہتے ہیں کہ انگلینڈ کا یہ دورہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کو مزید بلندیوں کی جانب لے کر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں وہ کارکردگی دکھائی جس کی ٹیم کو توقع تھی، انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کمر کی تکلیف کی وجہ سے مِس کیا لیکن فائنل میں پاکستان ٹیم کے لیے میچ وننگ اسپیل کیا۔

تعارف: newseditor