اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) تما م میڈیا دوستوں سے شیئر کرنا چاہوں گا، کہ کچھ دنوں سے میڈیا پر سپر کبڈی لیگ کے کھلاڑیوں کی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں۔ اس حوالے سے میں محمد سرور رانا ، سیکریٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن بتا رہا ہوں۔ کہ سٹرابری سپورٹس منجمینٹ جو کہ اس سپر کبڈی لیگ کی سپانسر ہے۔ سٹرابری سپورٹس منجمینٹ نے یہ رقم دوسرے ہی دن تیار کی تھی کھلاڑیوں اور کوچز کی ادایئگی کے لیے۔ لیکن کھلاڑیوں کے بنیک اکائونٹ میسر نہ ہونے کی وجہ سے رقم کی ادایئگی لیٹ ہو ئی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن اور سٹرابری سپورٹس منجمینٹ مسلسل کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ رابطے میں ہے۔بڑی کوشش اور مسلسل جدو جہد کے بعد تقریباً 80 فیصد اکائونٹس نمبرز دستیاب ہو سکے۔اور باقی 20 فیصد بینک اکائونٹس کھلاڑیوں کے رشتے داروں اور مختلف اشخاص کے نمبرز دیے ہیں اور کچھ جو بینک اکائونٹس نمبرز دیئے ہیں بند ہیں۔ انشااللہ بہت جلد جن کھلاڑیوں اور کوچز کے اکائونٹس ہمارے پاس دستیاب ہیں اُن کو جلد رقم کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اُسی وقت رقم کی ادائیگی کر دی گئی تھی۔اس سے پہلے بھی پاکستان کبڈی فیڈریشن اور سٹرابری سپورٹس منجمینٹ کھلاڑیوںاور کوچز کے حقوق بر وقت ادا کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔