محمد عامر جان کی لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے قومی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں یادگار فتح پر مبارکباد دی ہے، پیر کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بولرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو چت کیا، انہوں نے نوجوان بولر محمد عباس کی بائولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمدعباس نے میچ میں 8کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا جبکہ حسن علی او رمحمدعامر نے بھی بہترین بائولنگ کی، بیٹنگ سائیڈ سے بابراعظم، اظہرعلی اور شاداب خان نے بھی نصف سنچریاں بنا کر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط تر کردیا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں لارڈز میں تاریخ رقم کی ہے، انگلینڈ کی ٹیم کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 9وکٹوں سے فتح حاصل کرکے ثابت کردیا پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم اگلے میچ میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔قومی کرکٹ ٹیم کو پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے۔

error: Content is protected !!