لیڈز: (سپورٹس لنک رپورٹ) لارڈز میں اونچی اڑان بھرنے والے قومی شاہینوں کے لیڈز میں ڈیرے، دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لیے نیٹ پریکٹس میں پسینہ بہایا۔ قومی ٹیم نے انگلینڈ میں 22 سال بعد سیریز جیتنے اور رینکنگ میں 2 درجے ترقی پانے پر نظریں جما لیں۔
کرکٹ کے گھر لارڈز میں انگلینڈ کو ہرانے والی قومی ٹیم کا مورال بلند، لیڈز میں انگلش ٹیم پر برتری برقرار رکھنے کے لیے کڑی پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے جمناسٹر سٹائل میں فزیکل ٹریننگ کے مشکل مرحلے پاس کیے۔ کھلاڑیوں کو رننگ کیچز کی پریکٹس بھی کروائی گئی۔ سرفراز احمد نے بھی وکٹوں کے پیچھے گیند کو پھرتی سے پکڑنے کی پریکٹس کی، نیٹ پریکٹس میں بولنگ اور بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے کی مشقیں بھی کی گئیں۔
واضح رہے کہ یکم جون سے شروع ہونے والے دوسرا اور آخری ٹیسٹ لیڈز میں کھیلا جائے گا، جس میں جیت پاکستان کو رینکنگ میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر لے آئے گی۔