انگلینڈ، آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز:کیویز ویمن سکواڈ کا اعلان


ویلنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان کر دیا، جیس واٹکن اور سابق جنوبی افریقن کھلاڑی برناڈائن کو ٹیم میں طلب کر لیا، برناڈائن کو چار ون ڈے اور 7 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقن ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ ویمن کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان سوزی بیٹس، برناڈائن، سوفی ڈیوائن، کیٹ ابراہیم، میڈی گرین، ہولی ہڈلسٹن، ہاولے جینسن، کاسپیرک، آمیلا کیر، کیٹی مارٹن، اینا پیٹرسن، ہانا روو، ایمی سیٹرتھویٹ، لی تاہوو اور جیس واٹکن پر مشتمل ہے۔

تعارف: newseditor