پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر شرافت اسلام اور فہد علی کی صدر (بی ایچ اے) میر محمد ہارون رئیسانی سے ملاقات ۔

 

 

 

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر شرافت اسلام بٹ اور فہد علی کیانی کے ہمراہ سراوان ہاؤس میں صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی سے ملاقات کی۔

 

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کو وفد کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسیی ایشن نوابزادہ حاجی لشکری خان ریسانی کی جانب سے بلوچستان ہاکی ایسوس ایشن کے صدر کی حیثیت سے آئینی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔

 

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین نے انے والے ایونٹس اور ٹورنامنٹس کے حوالے سے صدر کو بریفنگ دی اور وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی لیگ کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کے بارے میں ہدایات لیں ۔

 

ملاقات کے دوران صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی نے صوبے میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

error: Content is protected !!