راشد کی عمدہ باؤلنگ، بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف شکست

ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) راشد خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔محمد شہزاد 40، سمیع اللہ شنواری نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شفیق اللہ نے 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔دیگر کھلاڑیوں میں عثمان غنی 26، کپتان اصغر استنکزئی 25، شفیق اللہ 24، نجیب اللہ زدران 2، محمد نبی اور کریم صادق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ابوالحسن اور محموداللہ نے 2، 2 شکیب الحسن، ابو جاوید اور روبیل حسین نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں افغانستانی باؤلرز کے سامنے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 122 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔مجیب الرحمان نے پہلے ہی اوور کی پہلی ہی گیند پر تمیم اقبال کو آؤٹ کر کے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔لٹن داس 30، کپتان شکیب الحسن 15، مشفیق الرحیم 20، محموداللہ 29، مصدق حسین 14، ابوالحسن 5، ابوجاوید 1، صابررحمان اور روبیل حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔مین آف دی میچ راشدخان نے 13رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہ پور زدران نے 3 اور محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor