آئرلینڈ کیخلاف جیت، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر کیک کاٹا

پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم ہوٹل پہنچ کر آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی فتح کا کیک کاٹا۔آئرلینڈ کے خلاف گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے والی منیبہ علی نے کیک کاٹا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز سے ہرایا تھا۔

 

 

 

پاکستان ویمن ٹیم آج ایک روز آرام کے بعد 17 فروری کو ویسٹرن پروونس میں صبح کے وقت پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کا اپنا تیسرا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 19 فروری کو بولینڈ پارک میں کھیلے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!