سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسداللہ فیض کا دورہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم ، خواتین کھلاڑیوں کی پریکٹس دیکھی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسداللہ فیض نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسداللہ فیض نے فائیو اے سائیڈ وومن ہاکی ٹیموں کی پریکٹس دیکھی اور کھلاڑیوں سے بات چیت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل کو دوبارہ عروج پر لے جانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں

کھلاڑی محنت کر یں تاکہ پاکستان دوبارہ ہاکی میں عروج حاصل کرے،نرسری کی سطح سے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا، جدید ہاکی کا مقابلہ کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، ہاکی کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے، نیا ٹیلنٹ آگے لائیں گے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسداللہ فیض نے خود بھی ہاکی کھیلی

خواتین کھلاڑیوں نے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسداللہ فیض کے ساتھ گروپ فوٹوز بنوائے،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم ناصر ملک، پی آر او عبدالرئوف اور سابق کپتان وومن ہاکی سحرش گھمن موجود تھے۔

error: Content is protected !!