انگلش فاسٹ بائولر براڈ کا اعزاز

لیڈز: (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش کرکٹر سٹوارٹ براڈ کا بڑا اعزاز، وسیم اکرم کی 414 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔انگلش فاسٹ بالر سٹوارٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا، جو ایک وکٹ مزید حاصل کرکے ان سے آگے نکل جائیں گے۔ سٹوارٹ براڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس طرح سٹوارٹ براڈ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 13ویں بالر بن گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ نے 118 میچز کی 214 اننگز کھیل کر ان کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔

تعارف: newseditor