محمد اسحاق جمالی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان تعینات،نوٹیفیکشن جاری

کوئٹہ(رپورٹ شاہ دوتانی)محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے سیکرٹری عمران گچکی کی 21 مارچ کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تبادلے کے بعد تقریباء ایک ماہ بعد آج 21 اپریل کو چیف سیکرٹری بلوچستان نے سپورٹس سے ہی تعلق رکھنے والے بیوروکریٹ محمد اسحاق جمالی جوکہ خود بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں انکو سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان تعینات کردیاگیاہے۔سپورٹس حلقوں نے محمد اسحاق جمالی کی بحثیت سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح عمران گچکی نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے محکمہ میں نئی جان ڈالی اسی طرح محمد اسحاق جمالی بھی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اپنی انرجی سرف کریں گے۔ واضع رہے محمد اسحاق جمالی کا شمار حکومت بلوچستان کے سینئر و قابل آفیسرز میں ہوتاہے، وہ اس سے قبل سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ اور ممبر وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم CMIT .ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ خزانہ، ٹیم لیڈر پورپین یونین فنڈڈ پبلک فنانس مینیجمنٹ پروگرام، ایڈیشنل سیکرٹری (ایس اینڈ جی اے ڈی) ایڈیشنل سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت، بھی رہے ہیں۔جبکہ انکا بی ایس ایس آفیسر کیلئے جدوجہد بھی نمایاں ہیں.

error: Content is protected !!