پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان بھی عام انتخاب کیلئے میدان میں آگئے ،انہوں نے کاغذات نامزد گی جمع کرا دیئے،وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پی کے 74سے الیکشن لڑینگے ،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاہ کہ وہ علاقے کی ترقی،شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو صحیح معنوں میں ترقی کیلئے کام کرینگے ،پی کے 74کے عوام کو ہر بار منتخب نمائندوں نے دھوکہ دیاہے ،انہوں نے کہاکہ یہ حلقہ کھلاڑیوں کی بستی ہے جہاں سے ہر دور میں سکواش،کرکٹ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ٹینس اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑی نکلے ہیں جنہوں نے قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کیلئے کھیلا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح انہوں نے سکواش کی دنیامیں پاکستان کو ایک شناخت دی ہے۔