ہوری زون 20 -T چیمپیٸن لیگ سیزن 5 ‘ اعجاز احند نے عتیق اکیڈمی کو سرخرو کردیا۔

کراچی اسپورٹس رپورٹر) ہوری زون 20-T چیمپیٸن  لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 5 میں گزشتہ روز عتیق کرکٹ اکیڈمی نے سابق کپتان پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم و کپتان فاتح ٹیم راٸیٹ آرم لبگ اسپنر اعجاز احمد  کی تباہ کن بولنگ 3وکٹوں کی بدولت مدمقابل ملک ایسوسی ایٹس سی سی کو 4 وکٹوں شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اہم ترین کامیابی حاصل کرلی۔ نذیر حیسن جیم خانہ گلبرگ ملک ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹیں کھوکر 131 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ 

کپتان دانش آفریدی نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہو د38 گیندوں گیندوں پر 49 رنز کی باری می 3 بار گیندوں کو باٶنڈری لاٸین کی سیر کراٸ اور5 بلندو۔بالا چھکے بھی لگاۓ، نوید نے 13 رنز بناۓ۔ عتیق کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے  کپتان اعجاز احمد نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ  32 رنز کے عوض  کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ معظم علی اور کاشف خان عمدہ بولنگ سے 2-2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا- جوابی بیٹنگ میں عتیق کرکٹ اکیڈمی نے مطلوبہ 132 رنز 17.5 اورز میں 6 کے خسارے پر حاصل کرلیا۔ عطا الرحمان جارحانہ 25 رنز 12 گیندوں پر 2 چوکے اور 2 چھکے کی مددد سے بناۓ، یحیٰ شاہ نے 24 رنز ناٹ آٶٹ بناۓ، محمد عامر نے 4 چوکوں کو کی مدد سے 23 جبک محمد صابر نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 20 رنز بناۓ۔

نوید احمد خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوۓ 19 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آٶٹ کیا اور آصف اظہار نے 2 وکٹیں سمیٹیں۔  میچ کے احتتام پر فاتح ٹیم عتیق کرکٹ اکیڈمی کے کپتان اعجاز احمد کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا گیا۔ 

error: Content is protected !!