بنگلور(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی فٹنس مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، فاسٹ باؤلر ناودیپ سیانی جو کہ رانجی ٹرافی میں ہائسٹ وکٹ ٹیکر رہے تھے کو پہلی بار سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شامی جو کہ ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہیں فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے اسلئے انہیں افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے باہر کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ ناودیپ سیانی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔