انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

پشاور( سپورٹس رپورٹر ) انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے بیس سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ کا افتتاح مس شبانہ نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اﷲ، ارشد خان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں

صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پشاور انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں بیس سے زائد کھلاڑی لیگ کے بنیاد پر شرکت کررہے ہیں ،پہلے روز کھیلے گئے میچز میں رحمان نے ہارون کو تین دو ، عثمان نے شایان کو تین صفر ، اریب خان نے رحمان کو تین ایک ، عثمان نے خوریرہ کو تین ایک سے شکست دیدی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزنگ سیکرٹری کفایت اﷲ نے بتایا کہ یہ چیمپئن شپ لیگ کی بنیاد پر کھیلی جارہی ہے جو کہ دو دن تک جاری رہے گی ۔

error: Content is protected !!