ایڈن برگ(سپورٹس لنک رپورٹ) اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسکاٹش بلے باز جارج منسی بغیر کوئی رن بنائے عثمان خان کی گیند کا شکار بنے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین رچی بیرنگٹن تھے جو 20 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان کائل کٹزر بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور عثمان خان کی گیند پر ایک رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ ڈائلن بج چار رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔اس سے قبل مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 167 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر دوسرے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔چھٹے اوور کے اختتام پر گرین شرٹس نے بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنالیے تھے تاہم آٹھویں اوور میں احمد شہزاد 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےجبکہ اس کے اگلے ہی اوور میں فخر زمان بھی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
گزشتہ میچ میں 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اس مرتبہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 14 رنز بناکر کرس سول کا شکار بنے۔تاہم سرفراز کی وکٹ میں بولر سے زیادہ کردار اسکاٹش فیلڈروں کا تھا جنہوں نے مل کر ناقابل یقین کیچ کو ممکن بنایا۔آگے آنے والے بلے باز بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ حسین طلعت 17 جبکہ آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز تھا۔اس موقع پر شعیب ملک اور شاداب خان کے درمیان 54 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی جس نے پاکستان کو مشکل صورت حال سے نکالا۔
بالخصوص شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے پانچ چھکے بھی لگائے۔ شاداب خان نے 17 رنز بنائے۔اسکاٹ لیںڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے تین، کرس سول نے دو جبکہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔پاکستان نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی، جس میں کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست 49 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی جس پر انہیں میچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔