دوسری جوھَر ٹیبل ٹینس کلب لیگ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)دوسری جوھَر ٹیبل ٹینس کلب لیگ جوھَر کلب میں منعقد ہوئی ۔سنگلز مقابلوں میں کراچی پبلک اسکول کے ارحم بن فرخ نے پہلی ۔ سٹی اسکول جوھَر کیمپس کے کھلاڑی وقاص خان نے دوسری ۔ سینٹرل فٹنیس کلب کے فرحان برنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔


جبکہ ڈبلز مقابلوں میں فرخ کمال اور روحیم خان کی جوڑی نے پہلی ۔ سمیر پاشا اور وقاص خان کی جوڑی نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن فرحان برنی اور ارحم بن فرخ کی جوڑی نے حاصل کی ۔ایونٹ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ٹیک وانڈو کے کھلاڑی فصیح الدین تھے ۔ جنہوں نے جوھَر فاؤنڈیشن کے صدر ارشد مسعود کے ساتھ انعامات تقسیم کیے ۔

error: Content is protected !!