ایڈنبرا (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی نصف سنچری مکمل کرلی۔وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے منگل کو سکاٹ لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی پانچ چھکے لگا کر چھکوں کی ففٹی مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔شاہد خان آفریدی 73 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ عمر اکمل 55 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔