ایبٹ آباد میں آرچری مقابلے آج سے شروع ہونگے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ایبٹ آبادمیںآرچری مقابلے آج سے شروع ہونگے،چناروں کے شہر ایبٹ آباد اورنتھیالی گلی میںمنعقدہ ان مقابلوںمیں مرد وخواتین کی مختلف ایج کے کھلاڑی حصہ لیںگے۔پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے ان مقابلوںمیں شرکت کرنے کیلئے پشاورسمیت صوبے کے مختلف اضلاع اور پنجاب سے بھی کھلاڑی پہنچ گئے،جبکہ دیگر شہروں کیساتھ ساتھ ایبٹ آباد کے آرچرزبھی اس ایونٹ میں صلاحیتوںکا مظاہرہ کرینگے۔اس حوالے سے خاتون ارگنائزر اور پختونخواآرچری کلب کی صدر وکو چ ساراخان کا کہناہے کہ آرچری کے ان مقابلوں میں چارٹیمیں مار خور ،بل،آئیبکس اوربائسن کے نام سے بنائی گئی ہیںاور اسکے علاوہ اوپن کٹیگری کے بھی مقابلے ہونگے

error: Content is protected !!