کیا شعیب اخترکی تیز ترین گیند کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ ) سپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت، سری لنکا کے انڈر 19 فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانہ نے مبینہ طور پر تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا۔انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کے چوتھے اوورکی پانچویں ڈلیوری انھوں نے انتہائی فاسٹ کی جو وائیڈ قرار پائی،اس وقت سکور بورڈ کے ساتھ لگے سپیڈ میٹر پر 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ہندسہ جگمگایا۔

https://twitter.com/i/status/1219214778050072576

اب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بحث کی جا رہی ہے کہ رفتار کا اندازہ لگانے میں سپیڈمیٹر سے غلطی ہوئی یا حقیقت میں ماتھیشا پاتھیرانا نے شعیب اختر کی تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا جو انھوں نے ورلڈ کپ2003ء میں انگلینڈ کے سابق بلے بازنک نائٹ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی تھی۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا اس حوالے سے آخری اطلاعات تک ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

error: Content is protected !!