انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی


ناٹنگھم:(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ٹیم نے ایک روزہ کرکٹ میں 450 کا ہندسہ عبور کیا۔انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 147 جبکہ جونی بیئرسٹو نے 139 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔اس کے علاوہ جیس روئے 82 اور کپتان اوئن مارگن 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلوی بولرز انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں بالکل بے بس نظر آئے۔ بولر انڈریو ٹائی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیے جبکہ جھائی رچرڈسن نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 92 رنز دیے۔اس سے قبل انگلینڈ ہی کے پاس یہ ریکارڈ تھا جو اس نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 444 رنز کی صورت میں بنایا تھا۔اس میچ میں بھی ایلکس ہیلز نے پاکستانی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کی تھی اور 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔میچ میں وہاب ریاض نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 110 رنز دیے تھے۔

error: Content is protected !!