ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز23جون سے،،پہلا ٹکرائو پاکستان اور بھارت کا


ایمسٹرڈیم (سپورٹس لنک رپورٹ) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23 جون کو ہالینڈ کے شہر بریڈا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گئی ،جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ افتتاحی روز روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا ، تیسرا میچ 26جون کو ہالینڈ ، چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29جون کو بیلجیم کے خلاف ہو گا۔فائنل یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!