ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ 2018 میں جاپان اور سینیگال کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔روس میں جاری ایونٹ میں جاپان اور سینیگال کے درمیان گئے آج کے دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں نے 2-2گول کئے جس کے بعد میچ ڈرا ہوگیا ،یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک مل گیا ۔میچ کے شروعات میں 11ویں منٹ میں سینیگال کی جانب سے مانے نے گول کرکے سینیگال کو میچ پر برتری دلوائی تھی۔
جاپان کے انوئی نے 34ویں منٹ پر گول کرکے میچ کو برابر کردیا جو کھیل کے پہلے حصے میں برابر ہی رہا۔میچ کے دوسرے حصے میں پھر سینیگال نے جارحانہ انداز اپنایا، کئی کوششوں کے بعد 71 ویں منٹ میں ویگ کے گول کے بعد ان کو کامیابی حاصل ہوئی اور انہوں نے دوبارہ سے میچ پر برتری حاصل کی۔تاہم 78 ویں منٹ میں جاپان کے کھلاڑی ہونڈا نے گول کرکے میچ کو برابر کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کی کئی کوششوں میں ناکامیوں کی وجہ سے میچ آخری حصے تک 2-2 گولز سے برابر رہا۔