پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لئے کھٹمنڈو، نیپال پہنچ گئی.

 

 

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم ایشیا کپ2023 میں شرکت کے لئے کھٹمنڈو، نیپال پہنچ گئی

 

کراچی (پریس ریلیز) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم ایشیا کپ2023 میں شرکت کے لئے کھٹمنڈو، نیپال پہنچ گئی۔ کپتان محمد ذیشان کی قیادت میں قومی ٹیم پیر کی صبح کراچی سے براستہ دبئی کھٹمنڈو روانہ ہوئی۔

قومی دستہ 15 رکنی اسکواڈ، کوچ مسعود آفریدی، ٹیم مینجر ذوار نور خان اور پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی صدر رخسانہ راجپوت پر مشتمل ہے۔ تمام ٹیمیں منگل کو نیپال پہنچیں گی اور ایونٹ سے قبل ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ افتتاحی میچ نیپال اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹریبھون یونیورسٹی کرکٹ اسٹیڈیم کھٹمنڈو میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان جمعرات کو نیپال کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل کپتان محمد ذیشان ، عمران امین ، ساجد علی عباسی، محمد فیض، محمد لطیف، احمد یار، موذن نواز(وکٹ کیپر) محسن تھبیل، عمر گل، محمد عدنان، محمد شاہد، مثل خان، آصف ندیم، ذوالفقار سواتی اور خالد شاہ شامل ہیں۔

ایونٹ میں مشترکہ میزبان پاکستان اور نیپال، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایونٹ میں 11میچز کھیلے جائیں گےاور ایشیا کپ کا فائنل 9اکتوبر کو تریبھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کھٹمنڈو میں کھیلا جائے گا۔

تمام میچز کی لائیو اسٹریمنگ پاکستان انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ (آئی سی ڈبلیو سی)، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے یوٹیوب چینل میں ہوگی

اور ٹی وی چینل ایکشن اسپورٹس (نیپال) میں براہ راست نشر کئےجائیں گے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں ہونا تھا تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایونٹ کو نیوٹرل وینیو نیپال منتقل کرنا پڑا۔

 

 

error: Content is protected !!