عمر اکمل کا انکشاف،پی سی بی اور آئی سی سی حرکت میں


لاہور/دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)نت نئے مسائل سے دوچارقومی کرکٹرعمراکمل نے خود کونئے تنازعے میں پھنسادیا ہے۔ ان کی جانب سے ورلڈکپ 2015میں دوگیندیں چھوڑنے پر2لاکھ ڈالرآفرکے انکشاف پر پی سی بی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ بھی حرکت میں آگیاہے ۔انہوں نے ورلڈکپ 2015میں اسپاٹ فکسنگ آفرکاانکشاف کرکے نیاپنڈورا باکس کھول دیا ہے۔جس پرپی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے انہیں وضاحت کیلئے27جون کوطلب کرلیاہے۔عمراکمل نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ورلڈکپ 2015میں انہیں صرف دو گیندیں چھوڑنے کے عوض دولاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔کھلاڑی کاکہناتھاکہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل بھی انہیں آفرکی گئی تھی۔ان کا دعوی ہے کہ ہرمرتبہ انہوں نے بورڈ کو آفرکی اطلاع دی تھی۔عمراکمل کے انکشاف کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کاکہناہے کہ عمراکمل کے فکسنگ آفرسے متعلق بیان کی تحقیقات ہوں گی، فکسنگ امور پرکسی کھلاڑی کامحض بروقت رپورٹ کرنا کافی نہیں ہوتا جبکہ اے سی اے یوحکام جلد عمراکمل سے رابطہ کرکے ان کابیان ریکارڈکرے گا۔

تعارف: newseditor