میر وائس خان اور محمد سفیان کو نوابزادہ جمال رئیسانی کی جانب سے کیش ایوارڈ.

 

 

کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اب ہوگی

میر وائس خان اور محمد سفیان کو نوابزادہ جمال رئیسانی کی جانب سے کیش ایوارڈ

 

کوئٹہ: محکمہ کھیل بلوچستان کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی اور فروغ کے لیے شب و روز مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلے میں اج وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز2023 جو کہ 12 جون سے 27 جون تک جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہوئے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میر وائس خان اور محمد سفیان کو نقد انعامات سے نوازا.

اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز جرمنی میں میر وائس نے ایتھلیٹکس میں 3 ہزار میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ جب کہ محمد سفیان نے فٹ سال کی ٹیم میں بہترین کھیل پیش کیا

اور پاکستان فٹ سال ٹیم نے کھیلوں کے ان مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل حاصل کیا۔
وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی نے دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے ملاقات کی

اور ان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ اور بلوچستان اسپیشل اولمپکس کی ریجنل مینجر اور کارڈینیٹر اسپیشل اولمپکس پاکستان فائزہ شبیر بھی موجود تھیں۔

 

 

error: Content is protected !!