کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے اسپورٹس کمپلیکس کو ایک مکمل اور جدید جم میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے باعث صحافی برادری کا صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک مشکل کام ہے۔ایسے میں اپنی برادری کے لیئے پریس کلب کا اسپورٹس کمپلیکس بنانا ایک مثبت اقدام ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر سندھ کے نگراں وزیر کھیل۔امور نوجوان اور ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کے ہی سی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔کمپلیکس کی نو تعمیر شدہ عمارت کی تعریف کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک صحت مند دماغ اور متحرک جسم ہی صحافت کے میدان کا مقابلہ کرسکتا ہے۔24 گھنٹے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مصروف رہنے والے صحافیوں کے لیئے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا اور ورزش کے لیئے وقت نکالنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔تاہم مصروفیت کے اس دور میں کراچی پریس کلب کا اپنی برادری کی صحت کے لیئے فکر مند ہونا اور اسپورٹس کمپل بنانا ایک احسن اقدام ہے۔اسپورٹس کمپلیکس کو جدید جم میں تبدیل کرنا وزارت کھیل کی ذمہ داری ہے۔ تاہم وزارت رہے یا نہ رہے کے پی سی اسپورٹس کمپلیکس کو ہر صورت جدید سہولت سے آراستہ کیا جائے گا صحافی برادری سے میرا اور میرے گھرانے کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ان کے مسائل میرے مسائل ہیں ۔قبل ازیں پریس کلب اسپورٹس کمیٹی کی دعوت پر صوبائی وزیر کھیل کلب پہنچے تو سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عتیق الرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر جنید علی شاہ نے پریس کلب کے صدر احمد ملک اور سیکریڑی منصور احمد یوسفی کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔اس موقع پر کلب کے صدر اور سیکریڑی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ نگراں وزیر کھیل ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ مختصر وقت میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والے کام کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے