بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے گال ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کئے، انہوں نے یہ کارنامہ دوسری اننگز میں 30 رنز سکور کرکے سرانجام دیا۔بابر اعظم نے 41 ویں ٹیسٹ کی 73 اننگز میں 3 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے 19 ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 3 ہزار رنز بنانے کا اعزاز جاوید میانداد اور محمد یوسف کے پاس ہے، دونوں سابق کرکٹرز نے یہ کارنامی 67 اننگز میں سر انجام دیا تھا۔خیال رہے کہ اسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

error: Content is protected !!