کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نےایشین گیمز میں پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (ایس ایم سبطین ) گروپ کی ٹیم کو بھیجنےکا فیصلہ کرتے ہوئےکھلاڑیوں کے نام منتظمین کو بھیج دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او اے نے اس فیڈریشن کو تسلیم کیا ہے جسے اس کی عالمی تنظیم تسلیم کرتی ہے۔دوسری جانب مخالف فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود نے الزام عائد کیا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب بغیر ٹرائلز کے کیا گیا ہے تاہم ایس ایم سبطین کا موقف ہے کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔