عثمان وزیر نے ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد میں ہونے والے پروفیشنل باکسنگ ایونٹ کے بڑے مقابلے میں عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے باکسر کو شکست دی


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سجا پاکستان کا پہلا پروفیشنل باکسنگ کا میلہ، عامر خان پروموشن باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان ، انڈونیشیا اور پولینڈ کے باکسرز ایکشن میں نظر آئے۔سب سے بڑا مقابلہ ایشین ٹائیٹل کا ہوا جوپاکستان کے عثمان وزیر نے اپنے نام کیا۔ایشن بوائے عثمان وزیر کا مقابلہ نے انڈونیشیا کے ”بوئیدا۔بلڈوزر“ کے مابین ہوا، انڈونیشین حریف عثمان وزیر کے زور دار مکوں کا سامنا نا کر سکے اور دس راونڈز کے اس مقابلے مین چوتھے راونڈ میں ہی ڈھیر ہو گئے، عثمان وزیر نے ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل بیلٹ اپنے سینے پر سجالی۔

error: Content is protected !!