بھارت کا پاکستان کھلاڑیوں کو ویزے سے انکار،جہانگیر خان بھی بول پڑے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے لئے چھ ورلڈ اوپن اور 10برٹش اوپن اسکواش کے ٹائٹل جیتنے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ جونئیر اسکواش ایونٹ کے لئے ویزے جا ری کرنے سے انکار کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں جاپان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسکواش لیجنڈ کا موقف تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے یہ روش اختیار کی ہے ماضی میں بھی بھارت ایسا کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوا کہ کھلاریوں کو ویزے دیے گئے اور کوچز کو انکار کر دیا گیا، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ان کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر میزبانی کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، میں بار ہا کہتا رہا ہوں کہ سیاست اور کھیل کو ایک ترازو میں نہیں تولنا چاہیے، دونوں کے معاملات کو علیحدہ رکھنا چاہیے۔ورلڈ جونئیر اسکواش کے ٹیم اور انفرادی مقابلے 18 جولائی سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہو رہے ہیں جس کے لئے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کو بھارتی ہائی کمیشن نے بغیر کسی وجہ کے ویزا جاری کر نے سے انکار کر دیا ہے۔ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے ماضی میں صدر رہنے والے جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنینشل اسکواش فیڈریشن سے درخواست کر کے درست قدم اٹھایا ہے کہ ایونٹ کو کہیں اور منتقل کیا جا ئے۔اسکواش لیجنڈ کا موقف تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی افسوس ناک ہے، پاکستانی اسکواش کھلاڑی ایک مقام رکھتے ہیں، انہیں صرف اس لئے اپنے اعزاز کے دفاع سے محروم رکھنا کے ایونٹ بھارت میں منعقد ہو رہا ہے،کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہوگا ۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport