سنائپر شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے جنید آفریدی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے انعام

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے سنائپر شوٹنگ کے عالمی سطح پر مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیلنٹڈ نوجوان جنید آفریدی کی گورنرہاؤس آمد۔گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے جنید آفریدی کی سنائپرشوٹنگ میں مہارت کا سن کر خصوصی طور پر گورنرہاؤس دعوت دی تھی۔گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے جنید آفریدی کو نقد انعام سے نوازا۔

گورنرخیبرپختونخوا نے جنیدآفریدی کی ٹیلنٹ کی تعریف اورحوصلہ افزائی کی۔گورنرکا ملکی سطح پر سنائپرشوٹنگ کے مقابلوں میں جنیدآفریدی کی مکمل معاونت کااعلان، اس موقع پر گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کا کہنا تھا کہ جنید آفریدی کا سنائپر شوٹنگ ٹیلنٹ صوبہ کیلئے باعث فخرہے،بلاشبہ صوبہ میں ہونہار اورٹیلنٹڈ نوجوانوں کی کمی نہیں ہے،سنائپرشوٹنگ میں جنید آفریدی کی ٹیلنٹ کو ملکی اور عالمی سطح پر مکمل سپورٹ کریں گے، ،نوجوان ہمارا ثاثہ ہیں، صوبہ کے قابل اور ہونہار نوجوانوں کیلئے گورنرہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

error: Content is protected !!