کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین خشحال خان خٹک شاندار میچ وننگ ناقابلِ شکست سینچری 102 رنزاور سابق کپتان اسٹیل ملز کرکٹ ٹیم فرسٹ کلاس کرکٹر اعجاز احمد اور آف اسپنر محمد جنید جادوٸ اسپین بولنگ 3-3 وکٹیں فاسٹ بولر اختردین کی عمدہ بولنگ 2 وکٹوں کے حصول کی بدولت شالیمار کرکٹ کلب نے سیمی فاٸینل میں پاک کریسینٹ سی سی کو انتہاٸ دلچسپ اور اعصابی شکن مقابلے بد 2 وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کرکے کےسی سی اے زون 7 سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاٸینل میں اپنی نشست کنفرم کرالی۔ ناظم جیمخانہ کے سبزہ زار پر ناکام ساٸیڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 35 اورز میں 6 وکٹیں کھوکر197 رنز بناۓ۔ عزیزالدین نے 61 رنز کی مزاحمتی باری میں 44 گیندیں کیھلیں اور 6 چوکے اور 3 شاندار چکھکے بھی لگاۓ،حذیفہ نے 34 رنز میں 3 چوکے لگاۓ، ہمدن جاوید نے 32 رنز میں 2 چھکے اور ایک چوکا رسید کیا۔ آف اسپنر محمد جنیدنے 23 اور راٸیٹ آرم لیگ اسپنر کپتان اعجاز احمد نے 31 رنز کے عوض حریف ٹیم کے 3-3 بلے بازوں کو میدان سے رخصتی کا پروانہ تھمایا، فاسٹ بولر اختر دین نے19 رنز کے بدلے 2 بیٹسمینوں کو ٹھکانےلگایا ۔ جوابی بیٹنگ میں شالیمار سی سی نے198 رنز کا ہدف آخری اورر کی آخری بال پر 8 وکٹوں کے خسارے پر حاصل کرکے فاٸینل میں کیھلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ پاک کریسینٹ سی سی کے ایونٹ سے آٶٹ باہر کردیا۔ خشحال خان خٹک ایونٹ میں اپنی دوسری ناٹ آٶٹ شاندار سینچری 102 رنز بناڈالی- خشحال نے سینچری بنانے میں 94 گیندوں کا سامنا کیا انھوں نے اپنی اننگ کے دوران 14 مرتبہ گیند کو باٶنڈری لاٸین کی سیر کراٸ جبکہ ایک چھکا بھی لگایا، احمد نے 19رنز میں2 چوکے رسٕدکیۓ، ایم حمزہ نے 17 رنز 3 چوکوں کی مدد سے بناۓ۔ مبشر کو 23 اور محمد قوی کو 24 رنز کے بدلے 2-2 وکٹیں ملیں۔ میچ کے اختتام پر شالیمار سی سی کے مینیجر عتیقين احمد نے خشحال خان خٹک کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز ناصر قریشی اور افضال رٸیس نے سپر واٸیز کیا جبکہ آفیشل اسکورر کی ذمہ داری شیراز علی نے نبھاٸ