قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے 5روزہ ٹریننگ کیمپ کا آغاز کل سے

اسلام آباد (نواز گوھر)انگلینڈ میں 8 جولاٸ سے منعقدہ 2018 فزیکلی ڈس ایبیلٹی T-20 ٹراٸ سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کا 5روزہ تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  کل مورخہ 29 جون بروز جمعہ سہ پہر 4بجے سے شروع ہوگا۔ 5 روزہ ٹریننگ کیمپ  ٹیم مینجر امیر الدین انصاری کی نگرانی میں  3 جولاٸ تک جاری رہے گا۔ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم 4 جولاٸ کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔ اعزازی سیکریٹری پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن و ٹیم مینجر امیر الدین انصاری کے اعلامیے کے مطابق کراچی سے باہر کے قومی کرکٹرز بروز جمعہ کو صبح 10بجے ہوٹل میں جبکہ کراچی کے کھلاڑی دوپہر 3بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کیمپ میں شرکت کیلئے ٹیم مینیجر امیرالدین انصاری کو رپورٹ کرینگے۔۔ مذکورہ کیمپ کے موقع پر پاکستان کی سابق و موجود ہ کرکٹر اسٹارز کرکٹرز کیمپ کا دورہ کرینگے۔
error: Content is protected !!