مدینہ اور فرحان پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن ٹائٹل کے فاتح

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن میں مدینہ ظفر نے ویمنز اور فرحان محبوب نے مینز ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ ویمنز فائنل میں دو حقیقی بہنوں مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر کامقابلہ تھا ،بڑی بہن نے چھوٹی کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کااعزاز حاصل کیا،مدینہ ظفر کی جیت کا سکور 11-4،11-7اور11-8رہا ۔ مینز فائنل میں فرحان محبوب نے طیب اسلم کو 48منٹ کے سنسنی خیز مقابلے کےبعد13-11،1-11،4-11،13-11اور11-3سے شکست دے کروننگ ٹرافی کے حق دار قرار پائے ۔

تعارف: newseditor